سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا كووڈ -19 کے 1132 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 8274 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کو فراہم کی گئی اطلاعات کے مطابق اس دوران كورونا وائرس سے پانچ مزید افراد کے ہلاک ہونے کے خبر ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 92 ہو گئی۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 280 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور فی الوقت مجموعی 1329 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ہفتہ کو آئے وائرس کے نئے کیسز میں 79 فیصد مہاجر تھے۔