نیوز انٹرنیشنل نے بتایا کہ عید کی نماز کے بعد غلام نازک دھڑے کے اراکین نے کالا جعفر گروپ کے ارکان پر فائرنگ کی جس میں دونوں دھڑوں کے کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی۔
اس واقعے میں کئی دیگر زخمی بھی ہوئے جن میں سے چار کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔9 لوگ اب بھی اسپتال میں داخل ہیں۔
دریں اثنا، پنجاب کے وزیر اعلی سردار عثمان نے فائرنگ کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملتان کے علاقائی پولس افسر ( آر پی او) سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
انہوں نے آر پی اوکو مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھاےگی۔