جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر 75،83،833 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،23،081 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس وائرس سے متاثر 34 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا میں اول مقام پر ہے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 10،956 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2،97،535 تک پہنچ گئی۔