ETV Bharat / international

یورپ میں لاک ڈاؤن میں کمی کے ساتھ نئے معاملات میں بھی کمی: عالمی ادرہ صحت

ٹیڈروس ادہانوم نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہےکہ بہت سارے ممالک میں گھر پر رہنے کے حکم کی تعمیل اور سوشل ڈسٹنسنگ کے اختیار کرنے سے کورونا کے پھیلاو کو روکا جا سکا ہے، تاہم باقی بچی آبادی کے لیے وائرس بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 11:09 AM IST

df
sdf

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے کہا ہے کہ یوروپی ممالک کو کورونا کے تمام معاملات تلاش کرنے، قرنطینہ کرنے، جانچنے اور ان کے علاج کے اقدامات کو آسان کرتے ہوئے ان کا علاج کرنا ہوگا۔

انہوں نے ویڈیو پریس کانفرنس میں کہا کہ 'جس طرح یورپ میں لاک ڈاؤن میں کمی کی جا رہی ہے اسی کے ساتھ یہاں نئے معاملات میں بھی کمی ہو رہی ہے۔ اس لیے ہم مسلسل تمام ممالک سے اپیل کر رہے کہ کورونا متاثرین کی تلاش کی جائے، انہیں علیحدہ کیا جائے اور ان کا علاج کیا جائے'۔

ٹیڈروس ادہانوم نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہےکہ بہت سارے ممالک میں گھر پر رہنے کے حکم کی تعمیل اور سوشل ڈسٹنسنگ کے اختیار کرنے سے کورونا کے پھیلاو کو روکا جا سکا ہے، تاہم باقی بچی آبادی کے لیے وائرس بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ قدیم شواہد کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہےکہ دنیا کی باقی آبادی کو وائرس سے بہت حساس رہنے کی ضرورت ہے۔

اب تک کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 41 ہزار 851 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1 لاکھ 22 ہزار 218 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.