ETV Bharat / international

ہمارے پاس الیکشن جیتنے کے لئے کافی ثبوت ہیں: ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے یہ الیکشن بہت آسانی اور بہتر طریقے سے جیت لیا تھا۔ پوری دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے۔ امریکہ دنیا کو دیکھ رہا ہے اور ہم اسے اس طرح نہیں جانے دیں گے۔

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 12:17 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں عوامی سماعت کے دوران فون پر کہا کہ ان کے پاس انتخابات جیتنے کے کافی ثبوت موجود ہیں اور اب دلائل سننے کے لئے صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے۔

ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ 'ہمیں انتخابی نتائج کو درست کرنا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے پاس اپنی بات ثابت کرنے کے لئے تمام شواہد موجود ہیں۔ ہمیں صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے جو ہمارے تمام دلائل کسی بھی قسم کی سیاسی بددیانتی کے بغیر سنے۔'

صدر ٹرمپ نے نئی انتظامیہ کو منتقلی کا عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ صدارت کے امیدوار کے انتخاب جیتنے اور حلف برداری کی تقریب کی مدت کے وقت کو ’ٹرانزکشن‘ کہا جاتا ہے۔ امریکہ میں حلف برداری کی تقریب 20 جنوری کو ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے یہ الیکشن بہت آسانی اور بہتر طریقے سے جیت لیا تھا۔ پوری دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے۔ امریکہ دنیا کو دیکھ رہا ہے اور ہم اسے اس طرح نہیں جانے دیں گے۔

خیال ر ہے کہ امریکی میڈیا اداروں کے مطابق مستقبل کے امریکی صدر جو بائیڈن نے پنسلوینیا میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں انہیں 20 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.