وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے امریکہ میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
مدورو نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر لکھا ’’میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں امریکی عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میں صدر بائیڈن اور نائب صدر کے عہدے کے لئے منتخب کملا ہیریس کو ان کی جیت کے لئے مبارکباد بھی دینا چاہتا ہوں‘‘۔
وینزویلا کے صدر نے کہا ’’وینزویلا ہمیشہ ہی امریکہ کے عوام اور ان کی حکومت کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرنا چاہتا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ امریکہ اور وینزویلا کے درمیان تعلقات غیر مستحکم رہے ہیں۔
امریکہ کے تمام بڑے میڈیا اداروں نے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی فتح کی اطلاع دی ہے۔ بائیڈن نے امریکہ کا اگلا صدر بننے کے لئے 270 انتخابی الیکٹورل ووٹ کے جادوئی اعداد و شمار کو عبور کرلیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انتخابات میں اپنی فتح کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکیوں نے ایک نئے دن کی شروعات کی ہے: کملا ہیرس