ETV Bharat / international

کووڈ بحران کے دوران امریکہ، بھارت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے: وائٹ ہاؤس

امریکی حکومت نے بھارت کو سو ملین امریکی ڈالر کی مدد کی ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر نے 400 ڈالر کا تعاون دیا ہے جو سرکاری امداد کے علاوہ ہے۔

White House official
White House official
author img

By

Published : May 12, 2021, 6:06 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بھارت کی ضروریات کے تحت امریکہ، بھارت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے منگل کے روز اپنی روزنامہ نیوز کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکی حکومت نے بھارت کو سو ملین امریکی ڈالر کی مدد کی ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر نے 400 ڈالر کا تعاون دیا ہے جو سرکاری امداد کے علاوہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر بھارت کو نصف ارب ڈالر کی امداد فراہم کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بحران اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے بھارتی عہدیداروں اور صحت کے ماہرین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی سینیٹر مارک وارنر نے امریکہ میں بھارت کے سفیر ترنجیت سنگھ ساندھو سے بات کی اور بھارت کے لیے اپنی مکمل وابستگی کا یقین دلایا تھا۔

وارنر نے کہا کہ بھارت ابھی وبا کا مرکز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح میں نے بھارتی سفیر سے بات کی اور بھارتی عوام کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وارنر نے کہا کہ میں اس معاملے میں بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہوں۔

وارنر سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے چیئر ہیں۔

ساندھو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت کے دوران بھارت کے لئے ان (امریکہ) کی بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ۔

امریکہ میں بھارت کے سفیر ترنجیت سنگھ ساندھو کا ٹیوٹ

کانگریس کے رکن اینڈی لیون نے کہا کہ بھارت کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.