ETV Bharat / international

Trucker Protests: کناڈا ٹرک ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرے، امریکی حکام - urdu news

امریکی حکام نے کناڈا حکومت سے اپیل کی کہ وہ ٹرک ڈرائیوروں کے ذریعہ کی گئی ناکہ بندی کو ختم کرنے کے لئے اپنے وفاقی اختیارات کا استعمال کرے، جو کووڈ پابندیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ Truck Drivers Protest in Ottawa

Truck Drivers Protest against Covid Restrictions
'کناڈا ٹرک ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرے'
author img

By

Published : Feb 12, 2022, 7:33 AM IST

اوٹاوا میں ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج زوروں پر ہے اور سرحد کے پارایک چوتھائی یو ایس-کناڈا تجارت اس سے متاثر ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے خاندان کو مجبوراً محفوظ مقام پر جانا پڑا ہے۔

یہاں تک کہ کار ساز اور مقامی حکام بھی ایمبیسیڈر برج کی ناکہ بندی کو ختم کرنے کے لئے حکم امتناعی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دریں اثناء اونٹاریو کی ایک عدالت نے مظاہرین کے آن لائن چندہ لینے پر روک لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں:

Protests in Canada on Anti-COVID Rules : احتجاج کے سبب کینیڈا کے دارالحکومت میں ایمرجنسی کا اعلان

اپنے احتجاجی مظاہرے کو جاری رکھنے کے لیے ٹرک ڈرائیوروں نے ’گو فن می‘ کو بند کرنے کے بعد آن لائن پلیٹ فارم ’گیو-سینٹ-گو‘ کے ذریعہ 80 لاکھ ڈالر سے زیادہ چندہ جمع کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا بحران کے پیش نظر کینیڈین حکومت نے امریکا-کینیڈا بارڈر پر تمام ٹرک ڈرائیوروں کے لیے کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا ہے اور کورونا ویکسینیشن کے بعد ہی ٹرک ڈرائیور کینیڈا میں داخل ہوں گے۔ اس فیصلے کے بعد ٹرک ڈرائیوروں میں کافی ناراضگی ہے اور وہ اس کے خلاف زبردست مظاہرہ کررہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.