ETV Bharat / international

امریکہ مالدیپ میں سفارتخانہ کھولے گا

مالدیپ میں سفارتخانہ کھولنے کے اس فیصلے کو امریکہ کی ہند بحرالکاہل کی حکمت عملی کا ایک اہم پہلو مانا جا رہا ہے۔

US to open embassy in Maldives
مالدیپ میں امریکہ سفارتخانہ کھولے گا
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 11:03 PM IST

امریکہ نے مالدیپ میں سفارتخانہ کھولنے کا تاریخی فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے بدھ کے روز بحر ہند میں واقع جزیرے کے دورے کے وقت یہ اعلان کیا۔

پومپیو نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ امریکہ مالدیپ میں سفارتخانہ کھولے گا جہاں مستقل طور پر امریکی سفیر کی تقرری ہوگی'۔

US to open embassy in Maldives
بہ شکریہ ٹوئٹر

انھوں نے کہا ہے کہ 'اس سے امریکہ۔مالدیپ کے مستحکم ہوتے تعلقات اور بحر ہند کے علاقے سے متعلق امریکی عزم کا پتہ چلتا ہے'۔

مالدیپ میں سفارتخانہ کھولنے کے اس فیصلے کو امریکہ کی ہند بحرالکاہل کی حکمت عملی کا ایک اہم پہلو مانا جا رہا ہے۔

دونوں ملکوں کے مابین 1966 سے ہی سفارتی تعلقات ہیں۔ امریکہ اور مالدیپ کے درمیان بحری سلامتی سمیت کئی دیگر علاقوں میں تعلقات مسلسل مستحکم ہو رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے مالدیپ میں سفارتخانہ کھولنے کے فیصلے کو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے مخلتف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.