امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 57 لاکھ سے تجاوز کرکے 57،00،487 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1،76،797 ہوگئی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں ہی 32،883 افراد کی موت کورونا سے ہوئی ہے ۔ نیو جرسی میں اب تک 15،946 افراد وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اسکے بعد کیلیفورنیا میں 12 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ٹیکساس میں 11،698 افراد جان لیوا وباسے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 10،000 سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ ، میساچوسیٹس ، الینوائے اور پنسلوانیا جیسی ریاستوں میں بھی کووڈ ۔19 پھیل رہا ہے۔ کورونا سے ان تینوں ریاستوں میں اب تک سات ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔