بین الاقوامی مذاکرات کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے جیسن گرين بلاٹ نے گزشتہ روز ٹویٹ کیا’’لبنان کی جانب سے اسرائیل میں میزائل داغے گئے، ایران کو لبنان اور غزہ میں خصوصی اختیارات حاصل ہے جس سے اسرائیل کو نقصان ہوتا ہے۔ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور تمام طرح کے حملوں کے خلاف اپنی حفاظت کے اس حقوق کی حمایت کرتا ہے‘‘۔
اسرائیل نے حزب اللہ مخالف مہم کے تحت اپنی سرحد کے قریب لبنان کے جنگلوں میں ڈرون سے آتش گیر اشیاء کو گرایا تھا۔ اس کے بعد رد عمل میں لبنان نے بھی اسرائیل کے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی ٹینک شکن میزائل داغے۔
اس کے بعد اسرائیل نے لبنان کی جنوبی بستیوں پر تقریباً 100 توپ کے گولے داغے۔
ماہ اگست کے اواخر میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی تھی جب اسرائیل نے بیروت کے قریب ایران حمایت یافتہ حزب اللہ کی مہم سے متعلق دفتر پر ڈرون حملہ کیا اور ساتھ ہی اس نے مشرقی لبنان میں واقع فلسطینی ٹھکانوں پر بھی حملے کیے۔
کشیدگی کے درمیان اتوار کو عرب لیگ نے لبنان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ موجودہ صورت حال اسرائیلی قیادت کے گھریلو مفادات کو پورا کرتی ہے۔