ETV Bharat / international

اب طالبان کا امتحان، خوش حال مستقبل کے لئے آزاد ہیں: زلمے خلیل زاد - اب طالبان کا امتحان

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں افغانستان میں 2 دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے گئے تھے، جس میں زلمے خلیل زاد نے امریکی نمائندگی کی تھی۔

U.S. Special Representative
U.S. Special Representative
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 5:23 PM IST

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کرنے اور امریکی انخلاء مکمل ہونے کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہماری جنگ اختتام پذیر ہوچکی ہے، اب طالبان کا امتحان ہے۔

زلمے خلیل زاد کا ٹویٹ
زلمے خلیل زاد کا ٹویٹ

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکہ، طالبان امن معاہدے کے لیے مذاکرات کرنے والے زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا کہ اب طالبان کا امتحان ہے کہ کیا وہ اپنے ملک کو ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جا سکتے ہیں جہاں ان کے تمام شہریوں، مرد خواتین کو اپنی صلاحیت تک پہنچنے کا موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ کیا افغانستان اپنی متنوع ثقافتوں، تاریخ اور روایات کی خوبصورتی اور طاقت کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتا ہے؟

ایک ٹوiٹ میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ اس طویل جنگ نے امریکیوں اور افغانوں کو کئی اچھے برے طریقے سے متاثر کیا۔ انہوں نے لکھا افغانستان کے مشہور بیٹے (جلال الدین) رومی نے کہا تھا کہ ’یہ آپ کا راستہ ہے، صرف آپ کا، دوسرے آپ کے ساتھ چل سکتے ہیں لیکن کوئی بھی آپ کے لیے نہیں چل سکتا‘۔ انہوں نے کہا کہ افغان اور امریکی اپنے اپنے راستے پر ساتھ ساتھ چلتے رہیں گے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں ہماری جنگ اختتام پذیر ہوچکی ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں، سیلرز، بحری اور فضائی افواج کے اہلکاروں نے امتیاز اور قربانی کے ساتھ آخری دم تک خدمات انجام دیں، ان کے لیے ہمارا شکریہ اور احترام ہے۔

امریکی نمائندے نے کہا کہ ہماری افواج اور ہمارے ساتھ کھڑے بہت سے شراکت داروں کے روانہ ہونے کے ساتھ افغانوں کے لیے فیصلے اور موقع کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان (افغانوں) کے ملک کا مستقبل ان کے ہاتھ میں ہے، وہ مکمل خودمختاری کے ساتھ اپنا راستہ منتخب کریں گے اور یہ ان کی جنگ کو بھی ختم کرنے کا موقع ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں افغانستان میں 2 دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے گئے تھے جس میں زلمے خلیل زاد نے امریکی نمائندگی کی تھی۔

مذاکرات کے نتیجے میں گزشتہ برس 29 فروری کو طالبان اور امریکہ کے درمیان دوحہ میں ایک امن معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے لیے 14 ماہ کا وقت مقرر کیا گیا تھا اور طالبان کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے جبکہ افغانستان میں قیام امن کے لیے حکومت سے مذاکرات کریں گے۔ تاہم بعد میں امریکی انخلا کی تاریخ میں توسیع کردی گئی تھی جبکہ کابل حکومت کے ساتھ طالبان کے مذاکرات کا سلسلہ بھی آگے نہ بڑھ سکا۔

بعدازاں عسکریت پسندوں نے چند ماہ قبل ایک ایک کر کے افغانستان کے سرحدی اضلاع پر قبضے کیا جس سے افغان حکومت اور فوج سخت دباؤ میں آگئی اور پھر برق رفتاری سے ملک کے اہم شہروں اور بعدازاں 15 اگست کو دارالحکومت کابل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Kabul airport: کابل ایئرپورٹ پر طالبان کا مکمل کنٹرول

واضح رہے کہ گیارہ ستمبر 2001 کے حملے کے بعد امریکہ کی جانب سے افغانستان میں شروع کی گئی جنگ 31 اگست کی رات اختتام پذیر ہوگئی جب آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے نکل گیا تاہم انخلا مکمل ہونے سے قبل ہی طالبان دارالحکومت کابل کا کنڑول سنبھال چکے تھے۔

زلمے خلیل زاد افغانستان کے شہر مزار شریف میں پیدا ہوئے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.