آئندہ چار سالوں تک دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ کے اقتدار پر کس کا قبضہ ہوگا اس کے لئے ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔
45 ویں صدارتی مدت کے لئے ووٹنگ آج امریکہ میں ختم ہوگئی۔
اس عہدے کے لئے مقابلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کے درمیان ہو رہا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی کیرولائنا کی ریاست میں فتح یاب ہوئے ہیں، یہاں ریپبلکن امیدوار نے نو ووٹ حاصل کئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی اور ڈیموکریٹ جو بائیڈن نے ورمونٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کینٹکی کنزرویٹو کا مضبوط گڑھ ہے جبکہ ورمونٹ کو سب سے زیادہ آزاد خیال ریاستوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ٹرمپ نے کینٹکی میں آٹھ انتخابی ووٹ حاصل کیے جبکہ بائیڈن نے ورمونٹ کو جیتنے کے لئے تین ووٹ حاصل کیے۔