ETV Bharat / international

اقوم متحدہ میں جو بائیڈن کا خطاب: امریکہ نئی سرد جنگ یا تقسیم شدہ دنیا کا خواہاں نہیں ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا، ہماری اپنی کامیابی دوسروں کی کامیابی کے ساتھ منسلک ہے اور امریکہ نئی سرد جنگ یا تقسیم شدہ دنیا کا خواہاں نہیں ہے۔

US President Joe Biden in the UN General Assembly: we must work together
اقوم متحدہ میں جو بائیڈن کا خطاب: امریکہ نئی سرد جنگ یا تقسیم شدہ دنیا کا خواہاں نہیں ہے
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 7:39 PM IST

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے اتحادیوں سے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو ایک فیصلہ کن وقت کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس ماحولیاتی بحران اور وبائی بیماری کے پس منظر میں ہو رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ان کی یہ یقین دہانی امریکہ کے افغانستان سے انخلا پر اتحادی ممالک کے ساتھ کشیدگی اور آبدوز معاہدے پر فرانس کے ساتھ ایک اہم سفارتی تنازع کے درمیان سامنے آئی۔

جو بائیڈن نے امریکہ کو عالمی قیادت کے کردار میں واپس لانے کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے جس کی انہوں نے اپنے خطاب میں دوبارہ تصدیق کی۔

انہوں نے کہاکہ 'مجھے یقین ہے کہ ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا'۔ انہوں نے ان محاذوں پر تعاون کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ 'ہماری اپنی کامیابی دوسروں کی کامیابی کے ساتھ منسلک ہے'۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کے بارے میں جو بائیڈن نے زور دیا کہ امریکہ نئی سرد جنگ یا تقسیم شدہ دنیا کا خواہاں نہیں ہے'۔

تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ بھرپور طریقے سے 'اپنے اور اپنے اتحادیوں کے مفادات کا دفاع کرے گا'۔ انہوں نے افغانستان سے انخلا پر بھی زور دیا جس پر اندرون اور بیرون ملک اتحادیوں نے ان پر تنقید کی ہے، انہوں نے کہا کہ 'فوجی قوت ہمارا آخری حربہ ہونا چاہیے'۔

سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اختلافات رکھنے والے عالمی رہنماؤں نے ان کے بعد جو بائیڈن کی قیادت میں زیادہ مستحکم اور قابل اعتماد امریکہ کی اُمید کی تھی تاہم جو بائیڈن کی حالیہ خارجہ پالیسی کے اقدامات نے بے چینی پیدا کی ہے۔

یاد رہے کہ دو دہائیوں کی جنگ کے بعد افغانستان سے انخلا کے دوران امریکہ کی ہم آہنگی کے فقدان پر اتحادیوں میں دھڑے بنتے نظر آئے۔ واضح رہے کہ انخلا کے وقت نیٹو مشن میں 36 ممالک کے فوجی شامل تھے، جن میں سے تین چوتھائی غیر امریکی تھے۔

گزشتہ ہفتے امریکہ اور برطانیہ کے سہ فریقی معاہدے نے آسٹریلیا کو ایٹمی قوت سے چلنے والی آبدوزیں فراہم کیں جس سے فرانسیسی مشتعل ہوئے جن کا آسٹریلیا کے ساتھ روایتی آبدوزیں بنانے کا پانچ سال پرانا معاہدہ تھا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جین یوز لی ڈریان نے معاہدے کو 'پیٹھ میں چھرا گھونپنے جیسا' قرار دیا، جس کے بعد فرانس نے دونوں ممالک سے اعلیٰ فرانسیسی سفارتکاروں کو واپس بلا لیا تھا۔

جو بائیڈن انتظامیہ نے کووڈ 19 ویکسین کی امریکی ذخیرہ اندوزی اور غیر باہمی سفری پابندیوں پر بین الاقوامی تنقید کا بھی سامنا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.