امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی نژاد امریکی سفارت کار پونیت تلوار کو مراکش میں اپنا سفیر نامزد کیا ہے۔ US Ambassador to Morocco اس وقت تلوار وزارت خارجہ میں سینئر مشیر ہیں۔
تلوار وزارت خارجہ، وائٹ ہاؤس سمیت امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے عہدوں پر بھی رہ چکے ہیں۔
تلوار اسسٹنٹ سکریٹری برائے سیاسی و عسکری امور، صدر کے معاون خصوصی اور قومی سلامتی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر اور امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سینئر رکن کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
حکومت کے علاوہ وہ 'ایشیا سوسائٹی پالیسی انسٹی ٹیوٹ' میں سینئر ریسرچ اسکالر اور یونیورسٹی آف پنسلوانیا پین بائیڈن سینٹر میں وزیٹنگ اسکالر رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارتی نژاد امریکی سائنسدان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
تلوار نے کارنیل یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں بی ایس اور کولمبیا یونیورسٹی سے بین الاقوامی امور میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ وہ کونسل آن فارن ریلیشنز کے رکن ہیں اور واشنگٹن کے رہائشی ہیں۔
تلوار بھارتی نژاد دوسرے شخص ہیں جنہیں ایک ہفتے میں امریکی سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 11 مارچ کو، بائیڈن نے بھارتی نژاد سیاسی کارکن شیفالی رازدان ڈوگل کو نیدرلینڈ میں اپنا سفیر نامزد کرنے کے کا اعلان کیا تھا۔