ETV Bharat / international

Russia Ukraine Tension: امریکہ جنگ روکنے کی کوشش کررہا ہے، اشتعال انگیزی نہیں کررہا - یوکرین پر مبینہ روسی حملے کا دعویٰ

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولون نے کہا کہ US NSA on Russia Ukraine Tension ہم پوری طرح سے دن کی پیشن گوئی نہیں کرسکتے ہیں لیکن اب ہم کچھ وقت سے کہہ رہے ہیں کہ روس کی طرف سے یوکرین میں کسی بھی دن ایک بڑی فوجی کارروائی شروع ہوسکتی ہے اور امریکہ جنگ روکنے کی کوشش کررہا ہے نا کہ روس کو اشتعال دلانے کے لیے۔ Russia Ukraine Tension

US NSA on Russia Ukraine Tension, US is trying to stop the war, not provoke
امریکہ جنگ روکنے کی کوشش کررہا ہے نا کہ اشتعال انگیزی
author img

By

Published : Feb 13, 2022, 10:56 PM IST

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولون نے اتوار کو کہا کہ امریکہ جنگ روکنے کے لیے نومبر سے یوکرین پر مبینہ روسی حملے کی اطلاع جاری کررہا ہے نہ کہ اسے اشتعال دلانے کے لیے۔

سی این این کو دیئے انٹرویو میں جب سولون سے روسی حملے کے امریکی دعووں کی حمایت کرنے کے لیے ثبوت پیش کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم اس خفیہ معلومات کو جنگ کرنے کے لیے بلکہ جنگ کو روکنے کے لیے آگے بڑھا رہے ہیں۔US NSA on Russia Ukraine Tension

امریکی صدر جو بائیڈن کے مبینہ طورپر ساتھیوں کو یہ بتائے جانے پر کہ حملہ 16فروری کو ہوگا، سولون نے کہا کہ وہ غالباً روسی حملے کی شروعات کی بالکل ٹھیک تاریخ کی پیشن گوئی نہیں کرسکتے۔Russia Ukraine Tension

سیکورٹی مشیر نے کہا کہ ہم پوری طرح سے دن کی پیشن گوئی نہیں کرسکتے ہیں لیکن اب ہم کچھ وقت سے کہہ رہے ہیں کہ روس کی طرف سے یوکرین میں کسی بھی دن ایک بڑی فوجی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Joe Bbiden Phone Call to Putin: روس- یوکرین کشیدگی: بائیڈن کا پیوتن سے ٹیلیفونک رابطہ

وہیں برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ روس کسی بھی وقت کیف کے خلاف حملہ کر سکتا ہے، جب کہ ماسکو بار بار یقین دلا رہا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کو ڈرا نہیں رہا ہے۔

والیس کے حوالے سے سنیچر کے روز ‘دی سنڈے ٹائمز‘ نے کہا تھا کہ یوکرین کے خلاف روسی حملے کا بہت زیادہ امکان ہے اور روس کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ جیسے جیسے معاملہ بڑھے گا، ناٹو روسی سرحدوں پر فوج بڑھائے گا اور ناٹو اتحادی اس سے منسلک اخراجات میں اضافہ کریں گے۔

برطانوی وزیر دفاع روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے ملاقات کے لیے جمعہ کو ماسکو پہنچے۔ والیس نے کہا کہ بات چیت تعمیری رہی اور ماسکو پر زور دیا کہ وہ یوکرین کی سرحد پر صورتحال کو کم کرے۔

اس حوالے سے سرگئی شوئیگو نے ملاقات کے بعد کہا کہ روس اور برطانیہ کے تعلقات کی سطح صفر کے قریب ہے اور روس اور ناٹو کے درمیان تعلقات کی خرابی کو روکنا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.