ETV Bharat / international

امریکہ سیاسی اور سکیورٹی چینلز پر طالبان سے رابطے میں

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 6:23 PM IST

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق ان تمام امریکیوں کو افغانستان سے نکال سکتے ہیں جو 31 اگست تک نکلنا چاہتے ہیں، امریکی صدر بائیڈن اس وقت طالبان قیادت سے بات کرنے پرغور نہیں کررہے۔

Jake Sullivan
Jake Sullivan

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکہ سیاسی اور سکیورٹی چینلز پر روزانہ کی بنیاد پر طالبان سے رابطے میں ہے۔

جیک سلیوان نے کہا کہ ان تمام امریکیوں کو افغانستان سے نکال سکتے ہیں جو 31 اگست تک نکلنا چاہتے ہیں، امریکی صدر بائیڈن اس وقت طالبان قیادت سے بات کرنے پرغور نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیں: Taliban spokesperson: طالبان کی امریکہ کو تنبیہ

دوسری جانب ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مقررہ وقت کے اندر افغانستان سے انخلا کا امکان بہت کم: ایڈم شیف

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ 31 اگست کے بعد غیر ملکی افواج کے رکنے کا مطلب قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں افغانستان سے نہ نکلے تو نتائج بھگتنے کو تیار رہیں۔ جب تک ایک بھی امریکی فوجی افغانستان میں ہے، حکومت نہیں بنائیں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.