ETV Bharat / international

زلمے خلیل زاد نے پاکستان آرمی چیف سے ملاقات کی

author img

By

Published : Mar 9, 2021, 11:03 AM IST

افغانستان کے لئے امریکی خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے پیر کو پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفیر خلیل زاد نے پاکستان آرمی چیف سے کی ملاقات

افغانستان میں امن و امان قائم کرنے اور اس سلسلہ میں مفاہمت کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی خلیل زاد نے اسلام آباد کا دورہ کیا، انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف سمیت پاکستانی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ سفیر خلیل زاد نے پاکستانی اور افغانی ہم منصبوں کی باہمی ملاقات کے ضمن میں مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امنِ عمل کے لئے پاکستان کے مستقل عزم کی درخواست کی۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیل زاد نے باجوہ اور سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتوں کے دوران "افغانستان میں ایک منصفانہ اور پائیدار امن کی طرف پیشرفت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے"۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا عمل اس سال مئی میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے منصوبہ بند انخلا کے لئے طے کی گئی آخری تاریخ پر منحصر ہے۔ پرائس نے بتایا کہ خلیل زاد افغان امن عمل پر کام کرنے کے لئے ایک مدت تک دوحہ میں قیام کریں گے۔

پرائس نے واضح کہا کہ امریکی سفیر خلیل زاد خطے میں ہی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ کچھ متعینہ مدت تک کے لئے دوحہ میں مقیم رہیں گے۔ تاہم یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آنے والے وقتوں میں حالات کس رخ پر جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.