امریکی انتخابات میں شمالی ڈکوٹا سے ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈیوڈ انڈھیل نے کامیابی حاصل کی لیکن کامیاب امیدوار کی گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد موت ہوگئی تھی۔ ڈیوڈ انڈھیل 55 برس کے تھے۔
کورونا وبا کی وجہ سے امریکی انتخابات میں زیادہ تر ووٹرز نے کئی ماہ قبل ہی ارلی ووٹنگ میں پوسٹل ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا تھا جس کی وجہ سے ڈیوڈ انڈھیل نے انبخابات میں کامیابی حاصل کی۔
ری پبلکن کے ترجمان نے بتایا کہ ’ہمیں زیادہ سے زیادہ فتح کی ضرورت ہے جتنے ری پبلکن جیتیں گے اتنے ہی صدر ٹرمپ کی فتح کے امکانات روشن ہوں گے‘۔
امریکہ میں صدارتی انتخاب کی ووٹنگ کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے جس میں ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھا جارہا ہے۔ امریکی صدارت پر براجمان ہونے اور وائٹ ہاؤس کا مہمان بننے کے لیے صدارتی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔