ETV Bharat / international

امریکہ، شمالی کوریا کے تخفیف جوہری اسلحہ کے معاملے پر فکرمند - news of us

جوبائیڈن نے کہا کہ "ہماری ٹیم نے ڈی پی آر کے (شمالی کوریا پالیسی) کا جائزہ لینے کے دوران صدر مون کی ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے اور ہم دونوں ہی صورتحال سے کافی فکرمند ہیں۔

US concerned
US concerned
author img

By

Published : May 22, 2021, 7:03 PM IST

امریکہ اور جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کے تخفیف جوہری اسلحہ کے معاملے پر تشویش لاحق ہے اور دونوں ممالک سفارتی کوششوں کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے کے خواہاں ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جا-ان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بابت اظہار خیال کیا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ "ہماری ٹیم نے ڈی پی آر کے (شمالی کوریا پالیسی) کا جائزہ لینے کے دوران صدر مون کی ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے اور ہم دونوں ہی صورتحال سے کافی فکرمند ہیں۔ دونوں ممالک عملی قدم اٹھانے کے لئے ڈی پی آر کے ساتھ سفارتی طور پر سرگرم ہونے کے خواہشمند ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ کشیدگی کم ہوجائے گا کیونکہ ہم جزیرہ نما کوریا کے تخفیف جوہری اسلحہ کے اپنے مقصد کی طرف گامزن ہیں"۔

مون نے بائیڈن کی اس تشویش کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں دیرپا قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے دونوں ممالک کا تخفیف جوہری اسلحہ سب سے اہم کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے ذریعہ شمالی کوریا سے متعلق امریکی پالیسی پر نظر ثانی کے دوران امریکہ اور جنوبی کوریا نے مل کر کام کیا ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے شمالی کوریا کے لئے امریکہ کے اگلے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لئے سفیر سونگ کم کو مقرر کیا ہے۔

مون نے کہا کہ بائیڈن نے بین کوریائی مذاکرات اور تعاون کے لئے تائید کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.