ETV Bharat / international

کیپیٹل ہل پولیس کے سربراہ نے استعفیٰ دیا

اسٹیون سنڈ نے پیر کے روز کیپیٹل پولیس بورڈ کو ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا کہ 'میں اپنا استعفیٰ پیش کر رہا ہوں جو 16 جنوری 2021 یعنی اتوار سے موثر ہو گا ۔'

کیپیٹل ہل پولیس کےسربراہ سٹیون سنڈ نے استعفی دیا

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 12:20 PM IST

کیپیٹل ہل عمارت (پارلیمنٹ ہاؤس) میں ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد کیپیٹل ہل پولیس کے سربراہ سٹیون سنڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اسٹیون سنڈ نے پیر کے روز کیپیٹل پولیس بورڈ کو ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا کہ 'میں اپنا استعفیٰ پیش کر رہا ہوں جو 16 جنوری 2021 یعنی اتوار سے موثر ہو گا۔'

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے بدھ کے روز کیپیٹل ہل کی عمارت میں تشدد برپا کیا تھا۔ ٹرمپ کے حامیوں کے تشدد سے چار افراد کی موت ہو گئی تھی۔

ادھر امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہئے یا کانگریس ان کے مواخذہ کرنے کے لئے آگے بڑھ سکتی ہے۔ پیلوسی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ملک کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے حامیوں کے اقدام کو گھناؤنا قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.