ETV Bharat / international

امریکہ کی گنی کے تمام فریقوں سے تشدد ترک کرکے بات چیت کرنے کی اپیل - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

تشدد اور کوئی بھی غیر آئینی اقدامات صرف گنی کے امن، استحکام اور خوشحالی کے امکانات کو تباہ کر دیں گے۔

12982661
12982661
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 12:05 PM IST

امریکہ نے گنی کے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گنی میں فوج کے اقتدار پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات کریں۔ انہوں نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ’’تشدد اور کوئی بھی غیر آئینی اقدامات صرف گنی کے امن ، استحکام اور خوشحالی کے امکانات کو تباہ کر دیں گے۔ یہ اقدامات امریکہ اور گنی کی دیگر بین الاقوامی پارٹنر ممالک کی مدد کرنے کی صلاحیت کو محدود کر سکتے ہیں‘‘۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے مغربی افریقی ملک کے صدر الفا کونڈے کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے گنی میں اپوزیشن گروپ کے اقدامات کی مذمت کی ہے اور صدر الفا کونڈے کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گوٹیرس نے اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 'میں ذاتی طور پر گنی کی صورتحال کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں۔ میں بندوق کی نوک پر کسی بھی حکومتی قبضے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور صدر الفا کونڈے کی فوری رہائی کی اپیل کرتا ہوں۔'
گنی کے حکام نے اتوار کو کہا کہ باغیوں نے صدارتی محل پر حملہ کیا اور صدر الفا کونڈے کو حراست میں لے لیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.