ETV Bharat / international

امریکہ: ٹیکساس میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک - news of us

حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ملزم اسٹیفن نکلوس قانون نافذ کرنے والے ادارے میں جاسوس کی حیثیت سے کام کر چکا ہے۔ مقامی پولیس سرگرمی سے اس کی تلاش کر رہی ہے۔

shooting
shooting
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 3:33 PM IST

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں اندھادھند فائرنگ کے ایک واقعہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کے مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

فائرنگ کے بعد گریٹ ہلز اور کریک پارک وے ایریا میں سڑکیں بند کردی گئیں اور ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ملزم اسٹیفن نکلوس قانون نافذ کرنے والے ادارے میں جاسوس کی حیثیت سے کام کر چکا ہے۔ مقامی پولیس سرگرمی سے اس کی تلاش کررہی ہے۔

تادم تحریر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کی اسٹیفن نکلوس نے یہ اندھادھند فائرنگ کیوں کی تھی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.