ETV Bharat / international

امریکی صوبوں میں ہائی الرٹ - صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے تشدد بھڑکانے کے خدشے کے پیش نظر سبھی 50 صوبوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

us states on high alert ahead of joe biden's swearing in ceremony
جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے پیش نظر امریکی صوبوں میں ہائی الرٹ
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 12:23 PM IST

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن 20 جنوری یعنی بدھ کے روز صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔

us states on high alert ahead of joe biden's swearing in ceremony
امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن

امریکہ کی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گذشتہ ہفتے کی طرح تشدد نہ ہو، اس کے لیے نیشنل گارڈ کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

فیڈرل انٹیلی جنس بیورو (ایف بی آئی) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ٹرمپ حامی مسٹر بائیڈن کے حلف برداری کی تقریب میں رخنہ ڈالنے کے لیے سبھی صوبوں میں مسلح مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن ڈی سی میں حفاظتی اہلکاروں نے جمعہ کو ہتھیار کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بائیڈن پہلے دس دنوں میں کورونا بحران سمیت کئی احکامات پر دستخط کریں گے'

کیپیٹل پولیس نے سنیچر کو تصدیق کی کہ ورجینیا کے ایک شخص کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک پستول اور کم از کم 509 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق، اگرچہ گرفتار کیے گئے شخص کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔

کیپیٹل بلڈنگ

واضح رہے کہ چند روز پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ) کی عمارت میں داخل ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ پرتشدد جھڑپ میں چار لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ 21 جنوری کی سہ پہر تین بجے تک کرفیو میں توسیع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.