ETV Bharat / international

امریکہ: آریگون اور نیو میکسیکو میں دوبارہ لاک ڈاؤن - New Mexico

گورنر نیومیکسیکو کا کہنا ہے کہ 'ہم زندگی اور موت کی صورتحال سے دوچار ہیں، اگر اب بھی درست عمل نہیں کیا تو جان نہیں بچا پائیں گے'۔

United States: Lockdown again in Oregon and New Mexico
بہ شکریہ ٹوئٹر
author img

By

Published : Nov 14, 2020, 2:54 PM IST

عالمی ادارہ صحت یعنی ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بار بار کہا جارہا ہے کہ مکمل احتیاط برتیں، ابھی کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر ختم نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں اس وبا کی نئی لہر پھر سے آسکتی ہے۔

اسی صمن میں امریکی ریاست آریگون اور نیو میکسیکو کے گورنرز نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

United States: Lockdown again in Oregon and New Mexico
بہ شکریہ ٹوئٹر

گورنر نیو میکسیکو نے عوام کو دو ہفتوں کے لیے گھروں میں رہنے کا حکم جاری کیا۔

اس ضمن میں گورنر نیومیکسیکو کا کہنا ہے کہ 'ہم زندگی اور موت کی صورتحال سے دوچارہیں، اگر اب بھی درست عمل نہیں کیا تو جان نہیں بچا پائیں گے'۔

دوسری جانب آریگون کے گورنر نے بھی دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے، آریگون میں تمام دفاتر عوام کے لیے بند رہیں گے۔

اطلاع کے مطابق آریگون میں اسٹورز، جم، میوزیم، پولز اور تھیٹرز بند ہوں گے جبکہ ریستوران اور بارز کو صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی اور چھ سے زیادہ افراد پر مشتمل اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گورنر آریگون کا کہنا ہے کہ 'بدقسمتی سے لاک ڈاؤن کے علاوہ دوسرا آپشن باقی نہیں تھا'۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا، آریگون اور واشنگٹن نے اپنے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.