اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریز نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد کے لئے دنیا بھر کے تنازعات کو ختم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
دی ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں گٹریز نے کہا کہ اس وقت اقوام متحدہ کا اہم مسئلہ عالمی جنگ بندی ہے۔
انہوں نے آرمینیا اور آذربائیجان کے تنازع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب توپ سے گولے داغے جاتے ہیں تو کورونا متاثرین بھی حفاظت کے لیے تہ خانے میں ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کسی بھی جنگ کو جیتنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ واحد راستہ یہ ہے کہ سیاسی گفت و شنید کے ذریعہ جنگ بندی کی جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو صرف کورونا وبا کی جیت ہو گی۔