یوکرین نے ممکنہ روسی حملے کی پیش گوئی پر رد عمل دیتے ہوئے خطرے کی سنگینی کو مسترد Ukraine Rejects US Claim کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی پیشن گوئیوں اور دعوؤں پر یقین نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج یوکرین کے پاس ایک مضبوط فوج، بے مثال بین الاقوامی حمایت اور عوام کا اپنے ملک پر اعتماد ہے، اس لیے دشمن کو ہم سے ڈرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام نے خبردار کیا تھا کہ روس یوکرین پر حملے کے لیے 70 فیصد فوجی تیاری مکمل کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: US on Ukraine Tension: امریکہ کا یوکرین پر حملے کا خدشہ، ستر فیصد فوج تیار
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اہلکاروں نے انٹلیجنس ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ روس یوکرین کی سرحد پر مزید جنگی سازوسامان جمع کر رہا ہے اور جس رفتار سے مزيد روسی فوجی سرحد پر پہنچ رہے ہيں، فروری کے وسط تک ڈيڑھ لاکھ فوجی يوکرین کی سرحد پر جمع ہو سکتے ہيں۔
تاہم یوکرین نے روس کی جانب سے ملک پر حملے کے امریکی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔
یو این آئی