ETV Bharat / international

امریکہ: الاسکا میں دو طیاروں کی آپس میں ٹکر - آپس میں ٹکر

امریکہ کے الاسکا میں واقع جزیرہ نما کینائے پر سولٹنہ ہوائی اڈے کے قریب جمعہ کی صبح دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

two planes collide in alaska, usa
امریکہ کے الاسکا میں دو طیاروں کی آپس میں ٹکر
author img

By

Published : Aug 1, 2020, 10:07 AM IST

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے ایک بیان کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے ، ہوائی اڈے سے شمال مشرق میں دو میل کی دوری پر ایک انجن والے ڈی ہاولینڈ ڈی ایچ سی -2 بیور طیارہ دو انجن والے پائپر ایزٹیک طیارے سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔

ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

این ٹی ایس بی الاسکا کے چیف کلینٹ جانسن کے مطابق گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ اسٹرلنگ ہائی وے کے قریب گرا ہے۔

دونوں طیاروں میں سوار افراد کی تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اسپتال کے ترجمان نے جمعہ کی سہ پہر کو بتایا کہ سولٹنہ کے وسطی جزیرہ نما اسپتال میں ایمبولینس کے ذریعے لائے جانے والے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کے متعدد ساتھیوں نے اس حادثے میں الاسکا ہاؤس کے نمائندے گیری نوپے کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ نوپے کی اہلیہ ہیلن نے بتایا کہ وہ جمعہ کی صبح اپنا طیارہ اڑارہے تھے۔

الاسکا کے گورنر مائک ڈنلے نے جمعہ کے روز پیر تک مسٹر نوپے کے اعزاز میں امریکی جھنڈے اور صوبہ الاسکا کے جھنڈے کو آدھا جھکانے کا حکم دیا ہے۔

الاسکا کے بہت سے رہنماؤں نے مسٹر نوپے کی موت پر غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.