ETV Bharat / international

ٹویٹر سرکار وعہدیداروں سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کرے گا

ٹویٹر 17 فروری سے جی 7 ممالک میں اس کو وسعت دے گا۔ گزشتہ سال اگست میں ٹویٹر نے پہلے مرحلے میں چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کے آن لائن عام اکاؤنٹس کی شناخت کی تھی۔

Twitter
Twitter
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 2:03 PM IST

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر زیادہ تر ممالک میں سرکار اور عہدیداروں کے آن لائن اکاؤنٹس کی شناخت کرے گا۔

ٹویٹر نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ’’اگست 2020 میں ہم نے دو اضافی زمرے میں اکاؤنٹس کو وسعت دی ہے۔ پہلا اہم سرکاری عہدیداروں کے اکاؤنٹس اور دوسرا ریاست سے وابستہ میڈیا اداروں سے متعلق اکاؤنٹس۔ اس ابتدائی کارروائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبروں میں نمائندگی والے ممالک کے اکاؤنٹس شامل ہیں‘‘ ۔

کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ٹویٹر 17 فروری سے جی 7 ممالک میں اس کو وسعت دے گا۔ گزشتہ سال اگست میں ٹویٹر نے پہلے مرحلے میں چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کے آن لائن عام اکاؤنٹس کی شناخت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر نے بھارت میں متعدد ہائی پروفائل اکاؤنٹس معطل کردیئے

آئندہ ہفتے دوسرے مرحلے میں کنیڈا، کیوبا، ایکواڈور، مصر، جرمنی، ہونڈوراس، انڈونیشیا، ایران، اٹلی، جاپان، سعودی عرب، سربیا، اسپین، تھائی لینڈ، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے اکاؤنٹس کی نشاندہی کا پروگرام کرے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.