ETV Bharat / international

ٹویٹر اپنی سائٹ سے ویکسین کے بارے میں غلط معلومات حذف کرے گا - سوشل میڈیا

ٹویٹر نے کہا ہے کہ وہ اپنی سائٹ سے ویکسین کے بارے میں غلط معلومات حذف کرنا شروع کردے گا۔ ویٹر نے واضح کردیا ہے کہ کمپنی ایسی پوسٹیں ہٹائے گی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وائرس کو دور کرنے کے لیے اس طرح کی ویکسین کا استعمال مناسب نہیں ہے۔

Twitter to start removing COVID-19 vaccine misinformation
ٹویٹر اپنی سائٹ سے ویکسین کے بارے میں غلط معلومات حذف کرے گا
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 6:05 PM IST

جب کسی بھی خبر کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو اس پر متعلقہ ذمہ داروں کی تشویش میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ کورونا عالمی وبا کے دوران بھی کچھ اسی طرح کا اس وقت دیکھنے میں آیا، جب کورونا وبا کے دوران، بہت سارے جعلی پیغامات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہے ہیں۔ جس میں لوگ غلط دعوے کرکے کوویڈ 19 ویکسین کے بارے میں ڈر وخوف پیدا کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات دی جاتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر نے کوویڈ ویکسین سے متعلق ایسے جعلی پیغامات کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹویٹر کے مطابق اس طرح کے پیغامات کو حذف کرنے کا آغاز اگلے ہفتے سے کیا جائے گا۔

کورونا وبا کی روک تھام کے لئے پوری دنیا ویکسین کی بے تابی سے منتظر ہے۔ ایسی صورتحال میں، امریکی حکومت نے ملک میں کوویڈ ویکسین کے ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کوویڈ ویکسین کی ویکسینیشن بھی شروع ہوگئی ہے۔ بھارت میں بھی اس طرح کی ویکسین دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ لیکن سوشل میڈیا کی خبروں میں حقیقت کم اور گمراہ کرنا زیادہ ہوتا ہے، اس کی وجہ سے، ٹویٹر نے کوویڈ ویکسین کے بارے میں اپنے پلیٹ فارم سے جعلی دعوے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹویٹر نے واضح کردیا ہے کہ کمپنی ایسی پوسٹیں ہٹائے گی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وائرس کو دور کرنے کے لیے اس طرح کی ویکسین کا استعمال مناسب نہیں ہے۔ ساتھ ہی، ویکسین کی غلط تاثیر کے دعوے اور لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال ہونے کا دعویٰ کرنے والی پوسٹوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔

ٹویٹر نے کہا کہ وہ نئی پالیسی کو آنے والے بدھ یعنی 23 دسمبر سے نافذ کردے گی۔ اگر صارفین نئے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹویٹ کرتے ہیں تو وہ ٹویٹ حذف کردیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ فیس بک اور یوٹیوب پہلے ہی ویکسین سے متعلق غلط معلومات کو ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.