ETV Bharat / international

الاسکا میں 8.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ - ای ٹی وی بھارت اردو

یو ایس جی ایس نے کم از کم دو مضبوط آفٹر شاکس کی اطلاع دی جس میں ابتدائی شدت 6.2 اور آخری شدت 5.6 شامل ہے۔

Tsunami alert
Tsunami alert
author img

By

Published : Jul 29, 2021, 4:31 PM IST

امریکی ریاست الاسکا میں پیری ویلے سے 91 کلومیٹر مشرق جنوب مشرق میں 8.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے بعد الاسکا میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ یہ انتباہ امریکی قومی سونامی وارننگ سنٹر نے جاری کیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق الاسکا کے کچھ حصوں میں ساحل پر 8.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

زلزلے کے یہ جھٹکے پیری ویلے، الاسکا کے مشرق - جنوب مشرق میں 56 میل (91 کلومیٹر) کے فاصلے پر تقریباً 10.15 بجے ہوئے تھے۔ تقریباً 29 میل (46.7 کلومیٹر) کی گہرائی میں، زلزلے کو اتھلا سمجھا جاتا ہے۔ اتھلے زلزلے 0 سے 70 کلومیٹر گہرائی کے درمیان واقع ہوتے ہیں۔

یو ایس جی ایس نے کم از کم دو مضبوط آفٹر شاکس کی اطلاع دی جس میں ابتدائی شدت 6.2 اور آخری شدت 5.6 شامل ہے۔ امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق ریاست کے کچھ حصوں کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الاسکا میں 8.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

ان میں جنوبی الاسکا اور جزیرہ نما الاسکا شامل ہیں۔ نیز جزیرے کے سب سے بڑے شہر کوڈیک میں پولیس نے رہائشیوں کو اونچی جگہوں پر جانے کا مشورہ دیا ہے۔

نیشنل ویدر سرویس پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق ہوائی کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ این ڈبلیو ایس کے مطابق شمالی امریکہ میں دوسرے امریکی اور کینیڈا کے بحر الکاہل کے ساحل پر بھی سونامی کے خطرے کی سطح کا اندازہ کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.