ETV Bharat / international

کورونا مریضوں سے متعلق ٹرمپ کے خوفناک منصوبے کا انکشاف - Trump's horrific plan for corona patients

کورونا متاثر مریضوں کو ٹرمپ گوانتانا موبے بھیجنا چاہتے تھے، گوانتانا موبے جیل میں انتہائی سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں و دہشت گردوں کو قید کیا جاتا ہے۔

Trump
Trump
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 8:56 PM IST

دو امریکی صحافیوں نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کرونا وائرس کے شکار افراد کو گوانتانا موبے جیل میں بھیجنا چاہتے تھے۔

سابق صدر ٹرمپ کے کرونا مریضوں سے متعلق خوفناک ارادوں کا انکشاف امریکی صحافیوں نے اپنی کتاب میں کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں کرونا کی بدترین صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ نے کورونا مریضوں کو گوانتانا جیل بھیجنا چاہا۔

اے آر وائی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا خیال تھا کہ کرونا وائرس میں مبتلا افراد کو کسی آئس لینڈ یا جزیرے پر بھیج دیا جائے، صحافیوں نے انکشاف کیا کہ ٹرمپ نے فروری 2020 میں ہونے والی ایک میٹنگ میں اپنے اسٹاف سے پوچھا کہ کیا ہم کسی آئس لینڈ کے مالک ہیں؟ گوانتانا موبے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

خیال رہے کہ کیوبا میں واقع امریکہ کی گوانتانا موبے جیل میں انتہائی سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں و دہشت گردوں کو قید کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Donald Trump: بائیڈن انتظامیہ ملک کی بے عزتی کا ذمہ دار: ٹرمپ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میٹنگ کے بعد ٹرمپ خود کورونا وائرس کی زد میں آگئے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکہ میں کورونا سے 4 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.