ETV Bharat / international

ٹرمپ صدارتی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کی تیاری میں - Trump

امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کے لئے کی اہم ریاستوں میں ووٹوں کی پھر سے گنتی کے لئے ریلیاں نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 9:14 PM IST

امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کے لئے کی اہم ریاستوں میں ووٹوں کی پھر سے گنتی کے لئے ریلیاں نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

امریکی نیو ز پورٹل ایکسس نے صدر کے مشیروں کے حوالے سے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی متوقع جیت کے پیش نظر ریلیاں نکالنے کی تیاری میں ہیں۔

پورٹل کے مطابق ٹرمپ کا ارادہ جارجیا، ایریجونا اور پنسلوانیا میں ووٹوں کی پھر سے گنتی کے لئے خصوصی ٹیمیں قائم کرنا ہے جو ریلیوں کے دوران ایسے لوگوں کے بارے میں بتائیں گی جنہوں نے مبینہ طورپر ووٹ ڈالے لیکن اصل میں وہ مرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی میڈیا نے بھی صدارتی انتخابات میں مردہ لوگوں کی طرف سے ووٹ ڈالے جانے کے معاملات سامنے آنے کے بارے میں بتایا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات 2020کے نتائج کا ابھی سرکاری طورپر اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن پوری دنیا کے رہنماوں اور سیاستدانوں نے پہلے ہی جو بائیڈن کو جیت کی مبارکباد دے دی ہے۔

جو بائیڈن نے بھی گزشتہ سنیچر کو اپنی ساتھی کملا ہیرس کے ساتھ قوم کے نام خطاب میں صدر کے عہدہ کی دوڑ میں اپنی جیت کا دعوی کیا تھا۔

امریکہ کے تمام اہم میڈیا ادارے جو با ئیڈن کو پہلے ہی فتح یاب اعلان کرچکے ہیں، حالانکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دلیل دی کہ ابھی دوڑ ختم نہیں ہوئی ہے اور یہ الیکشن دھوکہ تھا۔ وہ جلد ہی اپنے جیت کے دعوی پر عدالت جائیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.