ETV Bharat / international

'ٹرمپ نے اپنی شبیہ بہتربنانے کے لئے سلیمانی کا قتل کرایا'

سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظراپنی شبیہ کو بہتر بنانے کے لئے ایران کی اسلامی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کا قتل کرایا ہے۔

author img

By

Published : Jan 4, 2020, 7:57 AM IST

Trump kills Sulaiman for improving his image
'ٹرمپ نے اپنی شبیہ بہتربنانے کے لئے سلیمانی کا قتل کرایا'

ایران کی اسلامی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کا امریکی قتل کے بعد ایرانی صدر حسن روحاني نے امریکی حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

اس دوران امریکی وزارت خارجہ نے ہفتہ (4 جنوری) کی صبح سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنی شہریوں کو جلد از جلد عراق چھوڑنے کو کہا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ وزارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ 'تمام شہری ہوائی راستے سے فوری طور پر وطن واپس لوٹ جائیں اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو وہ بذرئعہ سڑک کسی دوسرے ملک میں چلے جائے'۔

سیاسی تجزیہ کار مہر احسان نے امریکی راکٹ حملے میں جنرل سلیمانی کے مارے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ' ٹرمپ نے آئندہ انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں اپنی شبیہ کو بہتر بنا نے کے لئے یہ حملہ کرایا ۔ ٹرمپ اپنے ملک کے شہریوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی اور ایرانی جنرل سلیمانی کا خاتمہ کروایا'۔

انہوں نے کہا کہ اس امریکی اقدام کا عراق، شام اور لبنان میں انتقام لیا جا سکتا ہے۔ اس حملے کا حالانکہ فوری طور پر انتقام نہیں لیا جائے گا لیکن کچھ دیر بعد امریکی حملے کی طرز پر ہی بدلہ لیا جا سکتا ہے۔

سیاسی تجزیہ کار الا شقر نے کہا کہ 'جنرل سلیمانی ایران میں بہت مقبول تھے۔ ایرانی قیادت اس کا بدلہ ضرور لے گی اور اس نے کہا بھی ہے کہ امریکی حملے کا انتقام ضرور لیا جائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ 'ایران میں جنرل سلیمانی کے قتل کے سلسلے میں لوگوں نے امریکہ کے خلاف بڑی ریلیاں نکالی ہیں اور اس حملے سے مشتعل لوگ امریکہ سے بدلہ لیے بغیر پرسکون نہیں بیٹھیں گے'۔

مزید پڑھیں : ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد تیل کی قمیتوں میں زبردست اچھال

واضح ر ہے کہ جمعہ 3 جنوری 2019 کو عراق میں امریکی فضائی حملے میں جنرل سلیمانی کی موت کے بعد عالمی برادری نے خطرہ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا اور متعلقہ ممالک سے تحمل برتنے کی اپیل کی۔

چین نے متعلقہ فریقوں، بالخصوص امریکہ سے خلیجی خطے میں موجودہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے تحمل برتنے کی اپیل کی ہے ۔ شام نے حملے کی مذمت کی ہے

Intro:Body:

Urdu

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.