ETV Bharat / international

ٹرمپ کو اگلے انتخابات میں واپسی کی امید - Trump hopes to return in next election

ٹرمپ نے بائیڈن پر ایران نیوکلیئر معاہدے اور پیرس موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے میں پھر سے شامل ہونے اور کیسٹون ایکس ایل پائپ لائن کو بند کرنے اور روس کو نورڈ اسٹریم ٹو پائپ لائن مکمل کرنے کی اجازت دینے کا الزام عائد کیا۔

ٹرمپ کو اگلے انتخابات میں واپسی کی امید
ٹرمپ کو اگلے انتخابات میں واپسی کی امید
author img

By

Published : Jun 27, 2021, 2:10 PM IST

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2022 کے وسط مدتی انتخابات میں 'بنیاد پرست ڈیموکریٹس' کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ریپبلکن پارٹی دوبارہ اقتدار میں واپسی کرے گی۔' سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے حامیوں کی ایک بہت بڑی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔

انہوں نے نومبر 2020 میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن کی انتظامیہ کے مدت کارکو تباہی قرار دیا اور الزام لگایا کہ بائیڈن نے اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی ہی نہیں کی بلکہ امریکہ کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ 'لالیس بائیڈن ایجنڈا' کو ختم ہونے کی ضرورت ہے اور صرف ریپبلکن ہی ایسا کرسکتی ہے۔

ملک کی پالیسی کے معاملے میں ٹرمپ نے بائیڈن پر ایران نیوکلائی معاہدے اور پیرس موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے میں پھر سے شامل ہونے اور کیسٹون ایکس ایل پائپ لائن کو بند کرنے اور روس کو نورڈ اسٹریم ٹو پائپ لائن مکمل کرنے کی اجازت دینے کا الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مریضوں سے متعلق ٹرمپ کے خوفناک منصوبے کا انکشاف

نومبر 2022 میں امریکہ میں وسط مدتی انتخابات ہوں گے، جب امریکی ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور امریکی سینیٹ کی 100 میں سے 34 نشستوں پر الیکشن لڑا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.