امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کے سلطان قابوس بن سعید السعید کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے وہاں کے لوگوں کے تئیں اظہارافسوس کیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'مغربی ایشیا میں سب سے زیادہ وقت تک حکومت کرنے والے رہنما سلطا ن قابوس اپنے ملک میں امن اور خوشحالی لے کر آئے اور وہ تمام لوگوں کے دوست تھے'۔
امریکی صدر نے کہا 'بات چیت میں شامل ہونے اور علاقے میں امن و امان قائم کرنے کی ان کی بے مثال کوششوں نے ہمیں تمام نظریات کو سننے کی اہمیت بتائی۔ سلطان قابوس امریکہ کے ایک سچے اتحادی اور دوست تھے، انہوں نے نو امریکی صدور کے ساتھ کام کیا'۔ امریکہ مسلسل عمان کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط کرنا جاری رکھے گا۔
خیال رہے سلطان قابوس بن سعید کا جمعہ کو 79 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد ان کے چچازاد اور سابق وزیر ثقافت ہیثم بن طارق السعید کو ملک کا نیا سلطان بنایا گیا ہے۔
عمان کے آئین کے مطابق تین دن کے اندر شاہی خاندان کے ارکان کو نئے سلطان کا انتخاب کرنا تھا۔
عمانی سرکاری ذرائع کے مطابق نئے سلطان ہیثم بن طارق السعید نے کہا ہے کہ 'سلطنت کی ترقی کے لئے سلطان قابوس بن سعید کے بتائے گئے نیک راستے پر آگے بڑھیں ہے'۔
نئے سلطان ہثم نے وزارت ثقافت کے علاوہ وزارت خارجہ میں بھی کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں: عمان کے سلطان قابوس بن سعید کا انتقال
قابل غور ہے کہ سلطان قابوس 1970 میں برطانیہ کی حمایت سے اپنے باپ کو تخت سے هٹكا کر خود سلطان بنے تھے۔سلطان قابوس شادی شدہ نہیں تھے۔ انہوں نے عمان کی ترقی کے لئے تیل سے ہونے والی کمائی کا استعمال کیا۔