ETV Bharat / international

ٹرمپ سمیت دیگر رہنماؤں نے انتخابی نتائج پر اٹھائے سوال - us election 2020

ری پبلکن پارٹی کے اعلیٰ سینیٹرز میں سے سینیٹر لنڈسے گراہم اور ٹیڈ کروز نے بھی گنتی کے کچھ نظامات پر سوال اٹھائے ہیں۔

Trump & other senators rising question on us election 2020 results
ٹرمپ سمیت دیگر لیڈران نے انتخابی نتائج پر اٹھائے سوال
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 12:23 PM IST

موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت ری پبلکن پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور دیگر رہنماؤں نے صدارتی انتخابات میں ہوئی ووٹوں کی گنتی کے طریقۂ کار پر سوال اٹھائے ہیں۔

ری پبلکن پارٹی کے اعلی سینیٹرز میں سے سینیٹر لنڈسے گراہم اور ٹیڈ کروز نے بھی گنتی کے کچھ نظامات پر سوال اٹھائے ہیں۔

ایک عالمی خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو میں سینیٹر گراہم نے انتخابی فاتح کے بارے میں کسی نتیجے پر جلد بازی نہ کرنے کی صلاح دی۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ چناؤ لڑا گیا ہے اور میڈیا یہ طے نہیں کرے گا کہ الیکشن کس نے جیتا، حالانکہ امریکی میڈیا نے صدارتی انتخابات میں فاتح کے طور پر جو بائیڈن کو پیش کیا ہے'۔

انہوں نے ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر سامنے آئے کچھ تضادات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا 'ٹرمپ کی ٹیم نے پنسلوانیا میں ابتدائی ووٹوں اور غیر حاضر بیلٹ پیپروں کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ ووٹ دینے والے سو سے زائد ایسے افراد تھے جو مرچکے ہیں۔ ایسے 15 لوگوں کی تو تصدیق بھی ہوگئی ہے'۔

اس کے علاوہ سینیٹر ٹیڈ کروز نے بھی اسی طرح کے خدشات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'مشی گن کی تمام 47 کاؤنٹیوں میں صدارتی انتخابات کے دوران ووٹنگ کے لئے استعمال کئے جانے والے سافٹ ویئر کی تحقیقات کی جانی چاہئے'۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2000 میں ہوا انتخابی تنازع جب سپریم کورٹ پہنچا تو اسے حل کرنے میں 36 دن لگ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا عمل اس الیکشن کے بارے میں بھی ہونا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.