ETV Bharat / international

ٹک ٹاک کا ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف مقدمہ - وزیر تجارت و کامرس ولبر راس

کمپنی نے پیر کے روز اس سلسلہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

ٹک ٹاک کا ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف مقدمہ

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 10:42 AM IST

چین کے متنازع موبائل ایپ ٹک ٹاک نے اپنی کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ لین دین پر پابندی عائد کرنے کے صدر ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف قانونی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی نے پیر کے روز اس سلسلہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

ٹک ٹاک نے 39 صفحات پر مشتمل اس مقدمے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر تجارت و کامرس ولبر راس اور امریکی وزارت تجارت کو مدعا علیہ بنایاہے۔

ٹک ٹاک کے مطابق امریکی انتظامیہ نے بغیر کسی ثبوت کے اس کے خلاف ایسی سخت کارروائی کی ہے۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ ایگزیکٹیو آرڈر 'انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاور ایکٹ' (آئی ای ای پی اے) کی خلاف ورزی ہے، کمپنی نے امریکی صدر پر الزام لگایا کہ ایگزیکٹیو آرڈر امریکی قومی سلامتی کی خاطر نہیں بلکہ سیاسی وجوہات کی بناء پر لیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق، یہ ایگزیکٹیو آرڈر غیر آئینی اور غیر قانونی دونوں ہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.