ETV Bharat / international

امریکہ کے لوزیانا میں فائرنگ، تین افراد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ 'واقعے میں شامل مشتبہ شخص بھی جائے وقوع پر ہی مردہ پایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص نے جائے وقوعہ پر پہلے دو افراد کو گولی ماری اس کے بعد معاملہ بڑھتا چلا گیا اور دکان کے باہر سے بھی کچھ لوگوں نے گولیاں چلائیں۔

three-killed-in-louisiana-us-shooting
امریکہ کے لوزیانا میں فائرنگ ، تین افراد ہلاک
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 11:38 AM IST

امریکہ میں ریاست لوزیانا اسٹیٹ کے مٹیریئے علاقے میں بندوق کی دکان پر فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ جیفرسن پیرش شیرف آفس نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

جیفرسن پیریش شیرف کے دفتر نے بتایا 'ایئر لائن ڈرائیو کی جیفرون گن شاپ پر فائرنگ کا واقعہ ہفتے کے روز صبح آٹھ بجکر پچاس کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے اور تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور دو دیگر زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیگر دو زخمیوں کی حالت اب مستحکم ہے'۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 'واقعے میں شامل مشتبہ شخص بھی جائے وقوع پر ہی مردہ پایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص نے جائے وقوعہ پر پہلے دو افراد کو گولی ماری اس کے بعد معاملہ بڑھتا چلا گیا اور دکان کے باہر سے بھی کچھ لوگوں نے گولیاں چلائیں۔ اس واقعہ میں مردہ پائے جانے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے'۔

تاہم پولیس نے بتایا کہ ابھی تک اس واقعے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.