امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں گولی باری میں کم از کم تین لوگوں کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس محکمہ نے ٹوئٹر پر کہا ’’لانگ فیلو اسٹریٹ، این ڈبلیو کے 600 بلاک میں مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً 7 بجکر 30 منٹ پر گولی باری ہوئی۔ گولی باری میں تین لوگوں کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے‘‘۔
پولیس سربراہ رابرٹ کونٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ افراد نے سنیچر کی رات ایک گاڑی سے اتر کر لوگوں کی بھیڑ پر اندھا دھند گولیاں چلانی شروع کردی۔ سبھی متاثرین نوجوان ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں اور گولی باری کے تعلق سے کسی بھی قسم کی اطلاع دینے والے کو 75 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
(یو این آئی)