ETV Bharat / international

امریکہ نے عراق کے ساتھ فوجی مہم شروع کی - america iraq relation

امریکہ نے دو ہفتوں تک رکنے کے بعد عراق کے ساتھ مل کر فوجی مہم دوبارہ شروع کر دی ہے۔’نیو یارک ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jan 16, 2020, 1:41 PM IST

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حامیوں کی جانب سے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کے بعد سے شروع ہونے والی علاقائی کشیدگی کے درمیان دو ہفتہ تک رکنے کے بعد امریکہ نے عراقی فوج کے ساتھ مل کر فوجی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

دو امریکی فوجی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فوج نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کیا جس سے علاقائی کشیدگی بڑھ گئی۔

فوجی مہم دو ہفتوں تک رکنے کے بعد بدھ کوامریکی فوج نے عراقی فوج کے ساتھ دوبارہ شروع کر دی۔

فوجی حکام نے کہا کہ امریکہ اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گرد گروپ کے خلاف مشترکہ فوجی مہم کو دوبارہ شروع کرنے کا انتظار کر رہا تھا جو گزشتہ دو ہفتہ سے رکا ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو بغداد ہوائی اڈے کے قریب ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی امریکی ڈرون حملہ میں مارے جانے پر امریکہ کی قیادت والی غیر ملکی افواج کو ملک سے باہر کرنے کے حق میں پارلیمنٹ میں قرارداد کو پاس کیا تھا۔

امریکی حکام نے اگرچہ عراق سے مکمل طورسے ہٹنے سے انکار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے گزشتہ ہفتہ کہا کہ امریکہ ’اپنی شرائط‘ پر ہی عراق چھوڑے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.