امریکہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ روس کے ذریعہ افغانستان پر تبادلہ خیال کے لئے رواں ہفتے ہونے والی کانفرنس کا نتیجہ مثبت ہوگا اور عالمی برادری اس مسئلے کے حل کے لئے مل کر کام کرے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جلینا پورٹر نے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
جلینا پورٹر نے کہا کہ ’’ہمیں پوری امید ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کانفرنس کے نتائج میں بہتری آئے گی۔ ہم یقینی طور پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔''
واضح ہو کہ جمعرات کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے ایک کانفرنس منعقد ہوگی جس میں روس، چین، امریکہ اور پاکستان کے وفود شرکت کریں گے۔ اس میں افغان حکومت اور طالبان کے وفد بھی حصہ لیں گے۔
(یو این آئی)