جنوبی کوریا کے مالیاتی سروسز کمیشن کے نائب چئیرمین جيونگ یوں بو اور جیمز ڈےهارٹ جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کے رکھ رکھاو کے سلسلے میں بات چیت کریں گے اور یہ منگل تک چلے گی۔
جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجی اہلکاروں کے دیکھ بھال کے اخراجات کافی عرصہ سے دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کا مسئلہ رہے ہیں ۔ اس معاملے کو دو طرفہ خصوصی اقدامات ماہدہ (ایس ایم اے ) کے تحت ریگولیٹ کیا جاتا ہے ۔ ہر پانچ برس میں اس معاہدے کی تجدید کی جاتی ہے۔ گزشتہ دسمبر میں یہ معاہدہ ختم ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ سنہ 1991 سے جنوبی کوریا میں اہم مقامات پر 28500 امریکی فوجی جنوبی کوریا کی فوج کے ساتھ تعینات ہیں۔ معاہدے کے تحت فوجیوں کی تعیناتی کی لاگت کا دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کیا جانا چاہئے۔ کس کا کتنا تعاون ہو اس کو لے کر دونوں ملک غیر متفق ہیں ۔