افغانستان میں امریکی سیکورٹی فورسز کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے ہفتہ کو کہاکہ 'امریکی فوج نے افغانستان میں متحارب گروپوں کو سیاسی ذرائع سے اختلافات کو حل کرنے کے لئے کہا ہے اور طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے تشدد کم نہیں کرنے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے'۔
انہوں نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو ٹوئٹر پر دو صفحات کا ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے مطابق تمام فریقوں کو افغانستان کے مستقبل پر بحث کے لئے سیاسی اسٹریٹجک کے راستے پر چلنا چاہئے۔