برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز میں آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور 7218 نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے یہاں پر اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 85380 ہو گئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت نے دیر جمعرات کو یہ اطلاع فراہم کی۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 435 افراد ہلاک ہونے کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 5901 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں اب تک 35000 سے زائد مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس سے ایک دن قبل یعنی بدھ کو برازیل میں کورونا وائرس کے 6276 نئے کیسز درج کیے گئے تھے اور 449 ہلاکتیں ہوئی تھی۔