ETV Bharat / international

کورونا وائرس سے امریکی معیشت بری طرح متاثر

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 2:34 PM IST

کورونا وائرس کی وباء سے سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں نیویارک کا پہلا، کیلیفورنیا کا دوسرا اور ٹیکساس کا تیسرا نمبر ہے، صرف ٹیکساس میں 1 لاکھ 80 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ریاست ٹیکساس میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے امریکہ معیشت بری طرح متاثر

امریکہ میں لاک ڈاؤن کھولنے کا بھیانک نتیجہ سامنے آنا شروع ہوگیا ہے، مسلسل دوسرا روز ہے کہ جہاں مختلف ریاستوں میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

کانگریس کے بجٹ آفس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں ملازمتوں پر وباء کے برے اثرات آئندہ 10 سال تک ختم نہیں کئے جا سکیں گے۔

کورونا وائرس کی وباء سے سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں نیویارک کا پہلا، کیلیفورنیا کا دوسرا اور ٹیکساس کا تیسرا نمبر ہے، صرف ٹیکساس میں 1 لاکھ 80 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ریاست ٹیکساس میں ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کا کہنا ہےکہ ان تمام کاؤنٹیز کے باشندوں کو ماسک لازمی پہننا ہوں گے جہاں 20 یا اس سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں قومی دن کی تقریبات 4 جولائی کومنعقد ہو رہی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا کہ ریلیوں میں بغیر ماسک کے شرکت کرنے والے افراد کورونا وائرس کی وباءپھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔کورونا وائرس کی وباء کے سبب امریکا کی معیشت بری طرح تباہ ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.