گروپ کی سکریٹری کرسٹینا سینڈرز نے پیر کے روز کہا 'افریقی نژاد لوگوں کے اقوام متحدہ میں کام کرنے والے گروپ نے جارج فلائیڈ قتل معاملہ میں کارروائی کے لیے چارج شیٹ اقوام متحدہ کو بھیجا ہے'۔
قابل ذکر ہے کہ 25 مئی کو ایک پولیس افسر نے جارج فلائیڈ کی گردن کو کم سے کم آٹھ منٹ تک دبائے رکھا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔
جارج فلائیڈ کے اہل خانہ اور ان کے وکیل بنجامن کرمپ نے 3 جون کو اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کو ایک خط بھیجا تھا ،جس میں امریکی حکومت سے اس معاملہ میں مکمل انصاف کا مطالبہ اور قتل میں ملوث تمام افسران پر قتل کا الزام لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 'افریقی نسل کے سیاہ فاموں کے ساتھ امریکہ میں جان لیوا پولیس تشدد کی ایک لمبی تاریخ اور روایت رہی ہے'۔ انہوں نے کہا 'بہت سے معاملات میں ریاستی اور مقامی حکومتوں کی ناکامی کے نتیجے میں جوابدہ پولیس افسران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں'۔