ETV Bharat / international

امریکہ میں ٹک ٹاک کمپنی سے لین دین پر پابندی عائد

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 1:37 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے چین کی متنازعہ موبائل ایپ ٹک ٹاک کمپنی بائٹ ڈانس سے لین دین پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کے 45 دن بعد نافذ العمل ہوگی۔

امریکہ میں ٹک ٹاک کمپنی سے لین دین پر پابندی عائد
امریکہ میں ٹک ٹاک کمپنی سے لین دین پر پابندی عائد

ٹرمپ نے جمعرات کی دیر رات اس ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔

اس ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکہ میں چین کی بائٹ ڈانس کمپنی اور اس سے منسلک دیگر کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ امریکہ میں اب کوئی بھی شخص یا کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ کوئی لین دین نہیں کرپائے گی۔

ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق چین کے موبائل ایپ کے امریکہ میں پھیلاؤ سے ملک کی قومی سلامتی ، خارجہ پالیسی اور معیشت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے اس لئے ایسے موبائل ایپ خاص طور پر ٹک ٹاک پر کارروائی کرنا ضروری ہے۔ یہ ایگزیکٹو آرڈر دستخط ہونے کے 45 دن بعد نافذالعمل ہوگا۔

چینی کمپنی بائٹ ڈانس کے اس ایپ پر لاکھوں امریکی شہریوں کی نجی معلومات چوری کرنے کا الزام ہے جس کی تحقیقات ٹرمپ انتظامیہ کررہی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ امریکی بحریہ نے نجی حفاظتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے گذشتہ سال اپنے ملازمین سے تمام سرکاری آلات سے اس ایپ کو ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

ٹک ٹاک نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے پہلے کئی مرتبہ کہا ہے کہ وہ صارفین کی معلومات چین نہیں بھیجتا ہے۔ ٹِک ٹاک ایک سوشل میڈیا ایپ ہے جس پر صارفین کی معلومات چوری کرنے کا الزام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.