ETV Bharat / international

'نسل پرستی قوم کی روح پر بدنما داغ'

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 8:42 AM IST

جو بائیڈن نے کہا "جارج فلائیڈ کو دن دہاڑے قتل کیا گیا تھا۔ اس سے دنیا کو معلوم ہوا کہ یہاں نسل پرستی کس قدر حاوی ہوچکی ہے، نسل پرستی ہمارے ملک پر بدنما داغ ہے۔ آج کا فیصلہ مستقبل، اور انصاف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔'

'نسل پرستی ہماری قوم کی روح پر ایک بدنما داغ'

امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو قوم سے ٹیلی ویژن خطاب میں نسل پرستی کو "قوم کی روح پر بدنما داغ" قرار دیا۔ بائیڈن نے یہ باتیں تب کہیں جب مشرقی شہر منیاپولس میں ایک جیوری نے سفید فام پولیس افسر ڈیرک چوون کو سیاہ فام جارج فلائیڈ کو جان بوجھ کر دم گھوٹنے کا مجرم پایا۔

جو بائیڈن نے کہا "یہ دن دہاڑے کیا گیا قتل تھا۔ اس سے دنیا کو معلوم ہوا کہ یہاں نسل پرستی کس قدر سرایت کر چکی ہے، یہ نسل پرستی ہمارے ملک پر بدنما داغ ہے۔ آج کا فیصلہ مستقبل، اور انصاف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔'

انہوں نے کہا 'پولیسنگ اور ہمارے نظام میں موجود نسل پرستی کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ لیکن انہوں نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ تشدد کو ختم کریں۔'

انہوں نے متنبہ کیا کہ 'ایسے لوگ موجود ہیں جو اس وقت جذباتی طور سے لوگوں کا استحصال کرنے کی کوشش کریں گے۔ مظاہرین اور انتہا پسند جو معاشرتی انصاف میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دے سکتے ہیں۔'

ایک جیوری نے 11 گھنٹے بحث کے بعد فیصلہ کیا کہ 45 سالہ چوون نے جان بوجھ کر جارج فلائیڈ کو قتل کیا تھا۔

یہ متفقہ فیصلہ چار ہفتوں کے مقدمے کی سماعت کے بعد سامنے آیا جس کو امریکہ میں پولیس کے احتساب کی ایک اہم کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.