امریکی قومی موسمیات کی سروس کے سائنسداں رائن والبرن نے بتایا کہ 'تیز ہواؤں نے آگ کو اور بھڑکا دی ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اگلے چند دن میں موسم میں بہتری کا امکان ہے'۔
انہوں نے بتایا کہ بارش کا امکان نہیں ہے تاہم تیز ہوائیں بند ہو جائیں گی۔ کیلی فورنیا میں گزشتہ رات بہت تیز ہوائیں چلیں تھی جس کی وجہ سے آگ اور بھڑک اٹھی تھی۔
والبرن نے بتایا کہ آنے والے پانچ سے سات دن میں موسم کےبہتر ہونے کی امید ہے۔
پیسفک گیس اینڈ الیکٹرک نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر چھ لاکھ صارفین کو بجلی کی سپلائی احتیاطا بند کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے نو لاکھ لوگوں کو بجلی کی فراہمی روکی گئی تھی۔
تیز ہواؤں کی پیشن گوئی میں کہا گیا تھا کہ یہ تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور اس سے دوسرے مقامات پر آگ لگ سکتی ہے۔